کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو۔
حدیث نمبر
1788
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَی مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَلَمَّا مَضَی تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا غَدَا أَوْ رَاحَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّکَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ الشَّهْرَ يَکُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا
ابوعاصم، ابن جریج، یحیی بن عبدﷲ بن صیفی، عکرمہ بن عبدالرحمن، ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینہ تک صحبت نہ کرنے کی قسم کھائی تھی- جب انتیس دن گزر گئے تو صبح یا شام کے وقت، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو آپ سے عرض کیا گیا کہ آپ نے ایک مہینہ تک داخل نہ ہونے کی قسم کھائی تھی، تو آپ نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment