Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1829


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
روزہ دار کے لئے کس وقت افطار کرنادرست ہے۔
حدیث نمبر
1829
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ لِبَعْضِ الْقَوْمِ يَا فُلَانُ قُمْ فَاجْدَحْ لَنَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ إِنَّ عَلَيْکَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُمْ فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ
اسحق واسطی، خالد، شیبانی، عبدﷲ بن ابی اوفی سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے- اور آپ روزے سے تھے جب آفتاب ڈوب گیا، تو اپنی جماعت میں کسی سے کہا کہ اے فلاں اٹھ اور میرے لئے ستو گھول، اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ شام ہونے دیں، آپ نے فرمایا کہ اتر اور میرے لئے ستو گھول- اس نے عرض کیا شام تو ہونے دیجیئے- آپ نے فرمایا کہ اتر اور میرے لئے ستو گھول اور دن کو لازم پکڑ- چناچہ وہ شخص اترا اور لوگوں کے لیے اس نے ستو گھولا- نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو پی لیا اور فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ رات اس طرف آ گئی تو روزہ دار کے افطار کا وقت آگیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment