کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
بچوں کے روزے رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1834
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَکْوَانَ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ قَالَتْ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ عَاشُورَائَ إِلَی قُرَی الْأَنْصَارِ مَنْ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ وَمَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَليَصُمْ قَالَتْ فَکُنَّا نَصُومُهُ بَعْدُ وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا وَنَجْعَلُ لَهُمْ اللُّعْبَةَ مِنْ الْعِهْنِ فَإِذَا بَکَی أَحَدُهُمْ عَلَی الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهُ ذَاکَ حَتَّی يَکُونَ عِنْدَ الْإِفْطَارِ
مسدد، بشر بن مفضل، خالد بن ذکوان، ربیع بنت معوذ سے روایت ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے عاشورہ کی صبح انصار کے گاؤں میں کہلا بھیجا- جس نے صبح اس حال میں کی ہو کہ روزے سے نہ ہو تو وہ اپنا باقی دن پورا کرے اور جو شخص روزہ دار ہو تو وہ روزہ رکھے- ربیع کا بیان ہے کہ اسکے بعد ہم لوگ خود روزہ رکھتے اور اپنے بچوں کو روزہ رکھواتے اور ہم ان کے لئے روئی کی گڑیا دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت آ جاتا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment