Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1844


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
شعبان کے روزے کا بیان۔
حدیث نمبر
1844
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ قَالَتْ لَمْ يَکُنْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا أَکْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ فَإِنَّهُ کَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ کُلَّهُ وَکَانَ يَقُولُ خُذُوا مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُووِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ وَکَانَ إِذَا صَلَّی صَلَاةً دَاوَمَ عَلَيْهَا
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی ابوسلمہ بیان کرتے ہیں ان سے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم شعبان سے زیادہ کسی مہینہ میں روزے نہیں رکھتے تھے- آپ شعبان کے پورے مہینہ میں روزے رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اتنا ہی عمل اختیار کرو- جتنے کی تم طاقت رکھتے ہو ﷲ تعالی نہیں اکتا جاتے جب تک کہ تم نہ اکتا جاؤ اور سب سے محبوب نماز نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے نزدیک وہ تھی جس پر مداومت کی جائے اگرچہ کم ہی ہو اور جب کوئی نماز پڑھتے تو اس پر مداومت کرتے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment