Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1846


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے اور افطار کے متعلق جو روایتیں مذکور ہیں۔
حدیث نمبر
1846
حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ مِنْ الشَّهْرِ حَتَّی نَظُنَّ أَنْ لَا يَصُومَ مِنْهُ وَيَصُومُ حَتَّی نَظُنَّ أَنْ لَا يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا وَکَانَ لَا تَشَائُ تَرَاهُ مِنْ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلَّا رَأَيْتَهُ وَلَا نَائِمًا إِلَّا رَأَيْتَهُ وَقَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَأَلَ أَنَسًا فِي الصَّوْمِ
عبدالعزیز بن عبدﷲ ، محمد بن جعفر، حمید، انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کسی مہینہ میں افطار کرتے جاتے یہاں تک کہ ہم خیال کرتے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے اور روزہ رکھتے جاتے اور ہم گمان کرتے کہ آپ اس مہینہ میں افطار نہیں کریں گے، اور رات میں اگر کوئی نماز پڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا تو دیکھ لیتا اور سونے کی حالت میں دیکھنا چاہتا تو دیکھ لیتا اور سلیمان نے حمید سے روایت کیا کہ انہوں نے انس رضی ﷲ عنہ سے روزے کے متعلق دریافت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment