Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1944


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مالدار کو مہلت دینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1944
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ أَنَّ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ حَدَّثَهُ أَنَّ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّتْ الْمَلَائِکَةُ رُوحَ رَجُلٍ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ قَالُوا أَعَمِلْتَ مِنْ الْخَيْرِ شَيْئًا قَالَ کُنْتُ آمُرُ فِتْيَانِي أَنْ يُنْظِرُوا وَيَتَجَاوَزُوا عَنْ الْمُوسِرِ قَالَ قَالَ فَتَجَاوَزُوا عَنْهُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ أَبُو مَالِکٍ عَنْ رِبْعِيٍّ کُنْتُ أُيَسِّرُ عَلَی الْمُوسِرِ وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ وَتَابَعَهُ شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ رِبْعِيٍّ وَقَالَ أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ رِبْعِيٍّ أُنْظِرُ الْمُوسِرَ وَأَتَجَاوَزُ عَنْ الْمُعْسِرِ وَقَالَ نُعَيْمُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ رِبْعِيٍّ فَأَقْبَلُ مِنْ الْمُوسِرِ وَأَتَجَاوَزُ عَنْ الْمُعْسِرِ
احمد بن یونس، زہیر، منصور، ربعی بن حراش، حذیفہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے پہلی امت کے ایک شخص کی روح سے فرشتے ملے، تو ان فرشتوں نے پوچھا کیا تم نے کوئی نیکی کی ہے؟ اس نے کہا کہ میں اپنے نو جوانوں کو حکم دیتا تھا کہ مہلت دیں اور مالداروں کو درگزر کریں اگر مہلت مانگیں تو مہلت دیں، فرشتوں نے بھی اس سے در گزر کیا اور مالک نے ربیع سے نقل کیا، ربیع نے بیان کیا کہ میں مالداروں کے ساتھ آسانی برتتا تھا اور محتاجوں کو مہلت دیتا تھا اور شعبہ نے بواسطہ عبدالملک، ربیع اسکی متابعت میں روایت کرتے ہیں اور ابوعوانہ نے بواسطہ عبدالملک ربعی کا قول نقل کیا کہ میں مالداروں کو مہلت دیتا تھا اور تنگ دستوں سے در گزر کرتا تھا اور نعیم بن ابی ہند نے ربعی سے نقل کیا کہ مالداروں کے عذر کو قبول کرتا تھا اور تنگ دستوں کو معاف کر دیتا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment