کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سود کھانے والے کے گناہ کا بیان۔
حدیث نمبر
1953
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبِي اشْتَرَی عَبْدًا حَجَّامًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَثَمَنِ الدَّمِ وَنَهَی عَنْ الْوَاشِمَةِ وَالْمَوْشُومَةِ وَآکِلِ الرِّبَا وَمُوکِلِهِ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ
ابوالولید، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ، سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ انہوں نے ایک غلام خریدا جو پچھنے لگاتا ہے، انہوں نے اس کے اوزار توڑ ڈالے، میں نے ان سے اس کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ نبی نے کتے کی قیمت اور خون کی قیمت سے منع فرمایا ہے اور داغ لگانے والی اور لگوانے والی اور سود کھانے اور کھلانے سے منع فرمایا اور تصویر کشی کرنے والے پر لعنت فرمائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment