Friday, March 18, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:169, Total Hadith no: 2705

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ حَبِيبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ لَقَدْ فَتَحَ الْفُتُوحَ قَوْمٌ مَا کَانَتْ حِلْيَةُ سُيُوفِهِمْ الذَّهَبَ وَلَا الْفِضَّةَ إِنَّمَا کَانَتْ حِلْيَتُهُمْ الْعَلَابِيَّ وَالْآنُکَ وَالْحَدِيدَ

احمد بن محمد، عبدﷲ ، اوزاعی، سلیمان بن حبیب سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوامامہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بے شک یہ تمام فتوحات ان لوگوں نے کی ہیں جن کی تلواروں پر نہ سونے کا کام تھا نہ چاندی کا کام تھا، ان کی تلوار پر چمڑے کا، اور ران کا، اور لوہے کا کام ہوتا تھا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = تلوار پر سونے چاندی کا کام کرانے کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  169
ٹوٹل حدیث نمبر  2705


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment