کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
جمرہ کے نزدیک سوار ہو کر لوگوں کو مسئلہ بتانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1626
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ کُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ کَذَا قَبْلَ کَذَا ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ کُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ کَذَا قَبْلَ کَذَا حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ وَأَشْبَاهَ ذَلِکَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ لَهُنَّ کُلِّهِنَّ فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْئٍ إِلَّا قَالَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ
سعید بن یحیی بن سعید، ابن جریج، زہری عیسیٰ بن طلحہ، عبدﷲ بن عمرو بن عاص رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے- جب آپ قربانی کے دن خطبہ دے رہے تھے، ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اور کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ فلاں کام فلاں سے پہلے کرنا چاہیے تھا، میں نے قربانی سے پہلے سر منڈالیا اور رمی سے پہلے میں نے قربانی کرلی اور اس طرح کی باتیں کہیں، تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اب کرلے ان سب میں کوئی حرج نہیں ہے، چناچہ اس دن جس نے بھی آپ سے کسی چیز کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے یہی فرمایا کہ اب کر لو کوئی حرج نہیں ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment