Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1673


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
عمرہ کرنے والا کب احرام سے باہر ہوتا ہے؟۔
حدیث نمبر
1673
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعْتَمَرْنَا مَعَهُ فَلَمَّا دَخَلَ مَکَّةَ طَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ وَأَتَی الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ وَأَتَيْنَاهَا مَعَهُ وَکُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ أَنْ يَرْمِيَهُ أَحَدٌ فَقَالَ لَهُ صَاحِبٌ لِي أَکَانَ دَخَلَ الْکَعْبَةَ قَالَ لَا قَالَ فَحَدِّثْنَا مَا قَالَ لِخَدِيجَةَ قَالَ بَشِّرُوا خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ
اسحاق بن ابراہیم، جریر، اسمعیل، عبدﷲ بن ابی اوفی روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے عمرہ کیا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ عمرہ کیا جب مکہ پہنچے تو آپ نے طواف کیا ہم نے بھی طواف کیا اور صفا اور مروہ کے پاس پہنچے، ہم بھی آپ کے ساتھ آئے اور ہم آپ کو اہل مکہ کی طرف سے آڑ میں لئے ہوئے تھے اس لئے کہ کہیں تیر نہ ماریں، میرے ایک ساتھی نے ابن ابی اوفی سے پوچھا کہ کیا آپ کعبہ میں داخل ہوئے تھے؟ انہوں نے کہا نہیں اس نے پھر کہا کہ ہم سے بیان کیجیے جو آپ نے خدیجہ کے متعلق بتایا تھا انہوں نے کہا کہ آپ نے فرمایا تھا کہ خدیجہ کوجنت میں ایک گھر کی خوشخبری سنادو جو موتی کا ہوگا اس میں شور و غل نہ ہوگا اور نہ کوئی تکلیف ہوگی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment