کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
محرم شکار کے ذبح کرنے میں غیر محرم کی مدد نہ کرے
حدیث نمبر
1703
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ نَافِعٍ مَوْلَی أَبِي قَتَادَةَ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقَاحَةِ مِنْ الْمَدِينَةِ عَلَی ثَلَاثٍ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقَاحَةِ وَمِنَّا الْمُحْرِمُ وَمِنَّا غَيْرُ الْمُحْرِمِ فَرَأَيْتُ أَصْحَابِي يَتَرَائَوْنَ شَيْئًا فَنَظَرْتُ فَإِذَا حِمَارُ وَحْشٍ يَعْنِي وَقَعَ سَوْطُهُ فَقَالُوا لَا نُعِينُکَ عَلَيْهِ بِشَيْئٍ إِنَّا مُحْرِمُونَ فَتَنَاوَلْتُهُ فَأَخَذْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُ الْحِمَارَ مِنْ وَرَائِ أَکَمَةٍ فَعَقَرْتُهُ فَأَتَيْتُ بِهِ أَصْحَابِي فَقَالَ بَعْضُهُمْ کُلُوا وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا تَأْکُلُوا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَمَامَنَا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ کُلُوهُ حَلَالٌ قَالَ لَنَا عَمْرٌو اذْهَبُوا إِلَی صَالِحٍ فَسَلُوهُ عَنْ هَذَا وَغَيْرِهِ وَقَدِمَ عَلَيْنَا هَهنا
عبدﷲ بن محمد، سفیان، صالح بن کیسان، ابومحمد، نافع، ابوقتادہ کے غلام ابوقتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابوقتادہ نے بیان کیا کہ ہم لوگ قاصہ میں مدینہ سے تین میل کی مسافت پر تھے، ح، دوسری سند علی بن عبدﷲ ، سفیان، صالح بن کیسان، ابومحمد، ابوقتادہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ قاصہ میں تھے ہم میں سے بعض احرام باندھے ہوئے تھے اور بعض غیر محرم تھے میں نے اپنے ساتھیوں کو دیکھا کہ ایک دوسرے کو کوئی چیز دکھا رہے ہیں میں نے ایک گورخر کو دیکھا کوڑا اور نیزہ کے ساتھ سوار ہو کر اسکی طرف چلا تو کوڑا گرگیا، لوگوں نے کہا کہ ہم تمہاری کوئی مدد نہیں کریں گے اس لئے کہ ہم حالت احرام میں ہیں، میں نے خود اس کو پکڑ کر اٹھایا پھر میں اکیلے اسکے عقب سے اس گورخر کی طرف آیا اس کوزخمی کر کے اپنے ساتھیوں کے پاس لایا ان میں سے بعض نے کہا کھاؤ بعض نے کہامت کھاؤ میں نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس پہنچا اور وہ ہم سے آگے تھے میں نے آپ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا کھاؤ حلال ہے سفیان کا بیان ہے کہ ہم سے عمرو بن دینار نے کہا صالح کے پاس جاؤ اور ان سے اس حدیث کے متعلق یا اس کے علاوہ دوسری حدیثوں کے متعلق پوچھو وہ یہاں آئے تھے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment