کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
اس شخص کی طرف سے حج کرنے کا بیان جو سواری پر بیٹھ نہ سکے۔
حدیث نمبر
1732
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ امْرَأَةً ح حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَی عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَکَتْ أَبِي شَيْخًا کَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَی الرَّاحِلَةِ فَهَلْ يَقْضِي عَنْهُ أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ
ابوعاصم، ابن جریج، ابن شہاب، سلیمان بن یسار، حضرت ابن عباس، فضل بن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ح، (دوسری سند) موسی بن اسمعیل، عبدالعزیز بن ابی سلمہ، بن شہاب، سلیمان بن یسار، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے سال قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی اور عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم میرے ماں باپ پر حج اس حال میں فرض ہوا ہے کہ وہ بہت بوڑھا ہو گیا ہے اور سواری پر سیدھا نہیں بیٹھ سکتا اگر میں اس کی طرف حج کروں تو کیا حج ادا ہوجائے گا؟ آپ نے فرمایا ہاں!
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment