کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
عورت کا اپنے شوہر کی طرف سے حج کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1733
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ الْفَضْلُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَتْ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ فَجَعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَتَنْظُرُ إِلَيْهِ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَی الشِّقِّ الْآخَرِ فَقَالَتْ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ أَدْرَکَتْ أَبِي شَيْخًا کَبِيرًا لَا يَثْبُتُ عَلَی الرَّاحِلَةِ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ وَذَلِکَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ
عبدﷲ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، سلیمان بن یسار، عبدﷲ ، ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ فضل نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ سوار تھے کہ ایک عورت قبیلہ خثعم کی آئی فضل اسکی طرف دیکھنے لگے اور وہ عورت ان کی طرف دیکھنے لگی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ان کا رخ دوسری طرف پھیر دیتے، اس عورت نے عرض کیا یا رسول ﷲ میرے باپ پر حج اس حال میں فرض ہے کہ وہ اپنی سواری پر بیٹھ نہیں سکتا، کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپ نے فرمایا ہاں! یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment