کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
عورتوں کے حج کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1740
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَجَّتِهِ قَالَ لِأُمِّ سِنَانٍ الْأَنْصَارِيَّةِ مَا مَنَعَکِ مِنْ الْحَجِّ قَالَتْ أَبُو فُلَانٍ تَعْنِي زَوْجَهَا کَانَ لَهُ نَاضِحَانِ حَجَّ عَلَی أَحَدِهِمَا وَالْآخَرُ يَسْقِي أَرْضًا لَنَا قَالَ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً أَوْ حَجَّةً مَعِي رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبدان، یزید بن زریع، حبیب، معلم، عطاء ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اپنے حج سے واپس ہو رہے تھے تو ام سنان انصاریہ سے فرمایا تم کو حج سے کس چیز نے باز رکھا؟ اس نے جواب دیا کہ فلاں کے باپ یعنی میرے شوہر نے اس کے پانی لادنے کے دو اونٹ تھے، ان میں سے ایک پر وہ حج کرنے گیا اور دوسرا ہماری زمین میں پانی پہنچاتا ہے- آپ نے فرمایا رمضان میں عمرہ کرنا ایک حج کے برابر ہے میرے ساتھ حج کے برابر ہے- ابن جریج نے عطاء سے روایت کیا ہے میں نے ابن عباس سے سنا ہے، انہوں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور عبیدﷲ بن عبدالکریم سے انہوں نے عطاء سے انہوں نے جابر سے انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment