کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو مدینہ سے نفرت کرے۔
حدیث نمبر
1753
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تُفْتَحُ الْيَمَنُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ وَتُفْتَحُ الشَّأْمُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ وَتُفْتَحُ الْعِرَاقُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عروہ، عبدﷲ بن زبیر، سفیان ابن ابی زہیر سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ملک یمن فتح ہوگا، ایک جماعت سواری کے جانوروں کو ہانکتی ہوئی آئے گی اور وہ لوگ اپنے گھر والوں کو اور ان کو جو ان کا کہنا مانیں گے لاد کر لے جائیں گے حالانکہ اگر انہیں معلوم ہوتا تو مدینہ انکے لئے بہتر تھا اور ملک شام فتح ہوگا تو ایک جماعت سواری کا جانور ہانکتی ہوئی لائے گی اور وہ اپنے گھر والوں کو جو ان کی باتیں مانیں گے ان کو سوار کر کے لےجائیں گے حالانکہ مدینہ ان کے لئے بہتر تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment