کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
مدینہ برے آدمی کو دور کرتا ہے۔
حدیث نمبر
1761
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ جَائَ أَعْرَابِيٌّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعَهُ عَلَی الْإِسْلَامِ فَجَائَ مِنْ الْغَدِ مَحْمُومًا فَقَالَ أَقِلْنِي فَأَبَی ثَلَاثَ مِرَارٍ فَقَالَ الْمَدِينَةُ کَالْکِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طَيِّبُهَا
عمرو بن عباس، عبدالرحمن، سفیان، محمد بن منکدر، جابر سے روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اسلام پر بیعت کی اسکے دوسرے دن اس حال میں آیا کہ بخار میں مبتلا تھا- اس نے آ کر عرض کیا کہ میری بیعت فسخ کر دیجئے- آپ نے تین بار انکار کیا اور فرمایا کہ مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو میل کچیل کو دور کر لیتی ہے اور خالص کو رکھ لیتی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment