Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1762


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
مدینہ برے آدمی کو دور کرتا ہے۔
حدیث نمبر
1762
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ لَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی أُحُدٍ رَجَعَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَتْ فِرْقَةٌ نَقْتُلُهُمْ وَقَالَتْ فِرْقَةٌ لَا نَقْتُلُهُمْ فَنَزَلَتْ فَمَا لَکُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا تَنْفِي الرِّجَالَ کَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ
سلیمان بن حرب، شعبہ، عدی بن ثابت، عبدﷲ بن یزید، زید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم احد کی طرف روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھیوں کی ایک جماعت (منافقین) واپس ہوگئی، تو کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم ان کوقتل کر دیں گے اور بعض نے کہا کہ ہم ان کو قتل نہیں کریں چناچہ یہ آیت ( فَمَا لَکُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ ) الخ نازل ہوئی اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ برے آدمیوں کو دور کر دیتا ہے، جس طرح آگ لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment