کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے
حدیث نمبر
1768
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِکَ وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِکَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ ابْنُ زُرَيْعٍ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ سَمِعْتُ عُمَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ هِشَامٌ عَنْ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصَةَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
یحیی بن بکیر، لیث، خالد بن یزید، سعید بن ابی ہلال، زید بن اسلم اپنے والد سے وہ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے دعا کی یا ﷲ مجھے اپنے راستے میں شہادت نصیب فرما اور مجھے اپنے رسول ﷲ کے شہر میں موت دے اور ابن زریع نے بواسطہ روح بن قاسم، زیدبن اسلم، زیدبن اسلم کی ماں نے حفصہ بنت عمر کا قول نقل کیا کہ میں نے عمر رضی ﷲ عنہ سے سنا اور اسی طرح حدیث بیان کی اور ہشام نے زید سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے حضرت حفصہ سے روایت کیا کہ میں نے حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کو کہتے ہوئے سنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment