کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
متواتر روزے رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1837
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُوَاصِلُوا فَأَيُّکُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ فَلْيُوَاصِلْ حَتَّی السَّحَرِ قَالُوا فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنِّي أَبِيتُ لِي مُطْعِمٌ يُطْعِمُنِي وَسَاقٍ يَسْقِينِ
عبدﷲ بن یوسف، لیث، ابن ہاد، عبدﷲ بن خباب، ابوسعید رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم پے درپے روزے نہ رکھو اور تم میں سے جو شخص پے درپے روزے رکھنا چاہے، تو صبح تک وصل کرے- لوگوں نے عرض کیا آپ تو صوم وصال رکھتے ہیں- آپ نے فرمایا میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں رات گزارتا ہوں اس حال میں کہ کھلانے والا مجھے کھلاتا ہے اور پلانے والا مجھے پلاتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment