Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1838


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
متواتر روزے رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1838
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدٌ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْوِصَالِ رَحْمَةً لَهُمْ فَقَالُوا إِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنِّي يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لَمْ يَذْکُرْ عُثْمَانُ رَحْمَةً لَهُمْ
عثمان بن ابی شیبہ، ومحمد، عبدہ، ہشام بن عروہ، عروہ، عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے صوم وصال سے لوگوں پر مہربانی کے سبب سے منع فرمایا- لوگوں نے عرض کیا کہ آپ تو صوم وصال رکھتے ہیں- آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے عثمان نے، رَحْمَةً لَهُمْ (یعنی مہربانی کی بناء پر) الفاظ بیان نہیں کئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment