کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
کوئی شخص اپنے بھائی کو نفل روزہ توڑنے کے لئے قسم دے۔
حدیث نمبر
1842
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ آخَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبِي الدَّرْدَائِ فَزَارَ سَلْمَانُ أَبَا الدَّرْدَائِ فَرَأَی أُمَّ الدَّرْدَائِ مُتَبَذِّلَةً فَقَالَ لَهَا مَا شَأْنُکِ قَالَتْ أَخُوکَ أَبُو الدَّرْدَائِ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ فِي الدُّنْيَا فَجَائَ أَبُو الدَّرْدَائِ فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا فَقَالَ کُلْ قَالَ فَإِنِّي صَائِمٌ قَالَ مَا أَنَا بِآکِلٍ حَتَّی تَأْکُلَ قَالَ فَأَکَلَ فَلَمَّا کَانَ اللَّيْلُ ذَهَبَ أَبُو الدَّرْدَائِ يَقُومُ قَالَ نَمْ فَنَامَ ثُمَّ ذَهَبَ يَقُومُ فَقَالَ نَمْ فَلَمَّا کَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ قَالَ سَلْمَانُ قُمْ الْآنَ فَصَلَّيَا فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ إِنَّ لِرَبِّکَ عَلَيْکَ حَقًّا وَلِنَفْسِکَ عَلَيْکَ حَقًّا وَلِأَهْلِکَ عَلَيْکَ حَقًّا فَأَعْطِ کُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَ سَلْمَانُ
محمد بن بشار، جعفر بن عون، ابوالعمیس، عون بن ابی جحیفہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے سلمان اور ابودراداء کے درمیان بھائی چارہ کرا دیا تھا- سلمان ابودرداء سے ملاقات کو گئے تو ام درداء کو بہت پریشان حال پایا ان سے پوچھا کیا بات ہے؟ انہوں نے جواب دیا تمہارے بھائی ابودرداء کو دنیا سے کوئی واسطہ نہیں- پھر ابودرداء آئے تو سلیمان کے لئے کھانا تیار کیا اور کہا کہ کھاؤ انہوں نے کہا کہ میں تو روزے سے ہوں۔انہوں نے کہا میں تو نہیں کھاؤں گا جب تک تم نہ کھاؤ گے۔چنانچہ انہوں نے کھا لیا جب رات آئی تو ابودرداء اٹھے تاکہ عبادت کریں۔سلیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا سو رہو چنانچہ وہ سو گئے پھر عبادات کے لیے کھڑے ہوئے تو انھوں نے کہا سو رہو جب رات کا آخری حصہ آیا۔تو سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اب اٹھو پھر دونوں نے نماز پڑھی۔سلیمان نے ان سے کہا تیرے رب کا تجھ پر حق ہے اور تیری جان کا تجھ پر حق ہے اور تیرے بچوں کا تجھ پر حق ہے اس لیے ہر مستحق کا حق ادا کر۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے یہ بیان کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سلمان نے لبیک کہا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment