کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
لوہاروں کا بیان۔
حدیث نمبر
1958
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ کُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَکَانَ لِي عَلَی الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ قَالَ لَا أُعْطِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَا أَکْفُرُ حَتَّی يُمِيتَکَ اللَّهُ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ دَعْنِي حَتَّی أَمُوتَ وَأُبْعَثَ فَسَأُوتَی مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيکَ فَنَزَلَتْ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمْ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا
محمد بن بشار، ابن عدی، شعبہ، سلیمان، ابوالضحیٰ، مسروق، خباب رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ میں جاہلیت کے زمانہ میں لوہار تھا اور عاص بن وائل پر میرا کچھ قرض تھا میں اس کے پاس تقاضا کرنے گیا تو اس نے کہا کہ میں تمہیں نہیں دوں گا کہ جب تک کہ تم محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کا انکار نہ کرو، میں نے جواب دیا کہ میں انکار نہیں کر سکتا یہاں تک کہ ﷲ تجھے موت دے پھر تجھ کو اٹھائے، اس نے کہا کہ مجھے چھوڑو یہاں تک کہ میں مر جاؤں پھر اٹھایا جاؤں اور مجھے مال اور اولاد دی جائے تو تیرا قرض ادا کردوں اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا کہ البتہ میں مال اور اولاد دیا جاؤں گا کیا اس نے غیب پر اطلاع پالی ہے یا ﷲ سے عہد لے رکھا ہے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment