Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1959


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
درزی کا بیان۔
حدیث نمبر
1959
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی ذَلِکَ الطَّعَامِ فَقَرَّبَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّائٌ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّائَ مِنْ حَوَالَيْ الْقَصْعَةِ قَالَ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّائَ مِنْ يَوْمِئِذٍ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، اسحق بن عبدﷲ بن ابی طلحہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے انس رضی ﷲ عنہ بن مالک کو کہتے ہوئے سنا کہ ایک درزی نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس کھانے کی دعوت دی جو اسنے آپ کے لئے تیار کیا تھا، انس بن مالک کا بیان ہے کہ میں بھی آپ کے ساتھ اس کھانے کی دعوت میں گیا اس نے رسول ﷲ کے پاس روٹی اور شوربا جس میں کدو تھا اور بھنا ہوا گوشت لا کر رکھا، میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ پیالے کے چاروں طرف سے کدو ڈھونڈ کر کھاتے تھے ان کا بیان ہے کہ میں اسی دن سے برابر کدو پسند کرنے لگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment