Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:239, Total Hadith no: 2775

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ يُونُسُ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلَی مَکَّةَ عَلَی رَاحِلَتِهِ مُرْدِفًا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ مِنْ الْحَجَبَةِ حَتَّی أَنَاخَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْتِيَ بِمِفْتَاحِ الْبَيْتِ فَفَتَحَ وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أُسَامَةُ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ فَمَکَثَ فِيهَا نَهَارًا طَوِيلًا ثُمَّ خَرَجَ فَاسْتَبَقَ النَّاسُ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَوَّلَ مَنْ دَخَلَ فَوَجَدَ بِلَالًا وَرَائَ الْبَابِ قَائِمًا فَسَأَلَهُ أَيْنَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشَارَ لَهُ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِي صَلَّی فِيهِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ کَمْ صَلَّی مِنْ سَجْدَةٍ

یحییٰ لیث یونس نافع عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے بالائی حصہ سے تشریف لائے ور اپنے پیچھے اسامہ کو بٹھائے ہوئے تھے اور ہم رکابی میں بلال اور عثمان بن طلحہ دربان کعبہ تھے آپ نے اپنے اونٹ کو مسجد میں بٹھا کر حضرت عثمان کو حکم دیا وہ کعبہ کی کنجی لے آئیں چناچہ در کعبہ وا کیا گیا (کھولا گیا) اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مع اسامہ بلال اور عثمان داخل ہوئے کعبہ میں اور بہت دیر ٹھہرنے کے بعد وہاں سے نکلے تو لوگ آگے بڑھے عبد ﷲ بن عمر سب سے پہلے داخل ہوئے دروازہ کے پیچھے حضرت بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کھڑا پایا اور ان سے پوچھا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کہاں پڑھی ہے؟ چناچہ حضرت بلال نے اشارہ سے اس جگہ کو بتایا جہاں رسالت مآب نے نماز پڑھی تھی عبد ﷲ کہتے ہیں یہ پوچھنا میں بھول گیا کہ آپ نے کتنی رکعتیں پڑھیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = گدھے پر پیچھے بٹھانے کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  239
ٹوٹل حدیث نمبر  2775


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment