Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:204, Total Hadith no: 2740

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ غَزْوَةً إِلَّا وَرَّی بِغَيْرِهَاو حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُرِيدُ غَزْوَةً يَغْزُوهَا إِلَّا وَرَّی بِغَيْرِهَا حَتَّی کَانَتْ غَزْوَةُ تَبُوکَ فَغَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرٍّ شَدِيدٍ وَاسْتَقْبَلَ سَفَرًا بَعِيدًا وَمَفَازًا وَاسْتَقْبَلَ غَزْوَ عَدُوٍّ کَثِيرٍ فَجَلَّی لِلْمُسْلِمِينَ أَمْرَهُمْ لِيَتَأَهَّبُوا أُهْبَةَ عَدُوِّهِمْ وَأَخْبَرَهُمْ بِوَجْهِهِ الَّذِي يُرِيدُ وَعَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَانَ يَقُولُ لَقَلَّمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ إِذَا خَرَجَ فِي سَفَرٍ إِلَّا يَوْمَ الْخَمِيسِ

یحییٰ بن بکر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبدالرحمن بن عبدﷲ بن کعب بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ عبدﷲ بن کعب بن مالک سب بیٹوں میں سے حضرت کعب کو لے کر چلنے والے تھے کہ میں نے حضرت کعب بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے سنا، جب کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے جہاد میں پیچھے رہ گئے تھے، کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب کسی جہاد کا ارادہ فرماتے تھے، تو بطور تو ریہ کے دوسرے جہاد کو ظاہر فرماتے تھے-احمد بن محمد، عبدﷲ ، یونس، زہری، عبدالرحمن بن عبدﷲ بن کعب بن مالک سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت کعب بن مالک کو فرماتے ہوئے سناکہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اکثر جب کسی جہاد کا ارادہ فرماتے، تو (مصلحت کی وجہ سے اپنے عمل سے) اس کے خلاف مقام کو ظاہر فرماتے، یہاں تک کہ غزوہ تبوک آ گیا، اس جہاد کا ارادہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سخت گرمی میں فرمایا اور دور دراز کا سفر اور جنگلات کا سامنا تھا، اور دشمنوں کی کثیر تعداد سے مقابلہ تھا، تو آپ نے مسلمانوں سے اس جہاد کو صاف صاف بتلا دیا تھا، تاکہ وہ اپنے دشمن کے مطابق سامان تیار کرلیں اور جس طرف جانا تھا، وہ بھی بتا دیا تھا، یونس نے بواسطہ زہری بیان کیا ہے کہ مجھ سے عبدالرحمن بن کعب بن مالک نے فرمایا کہ حضرت کعب بن مالک فرمایا کرتے تھے کہ کم ہوتا تھا کہ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جمعرات کے سوا اور کسی دن سفر کیلئے نکلیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = ایک خاص مقام کا ارادہ کرنے اور توریہ کے طور پر کسی اور طرف جہاد کے اظہار کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  204
ٹوٹل حدیث نمبر  2740


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment