Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:229, Total Hadith no: 2765

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ وَهُمْ بِإِيلِيَائَ ثُمَّ دَعَا بِکِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قِرَائَةِ الْکِتَابِ کَثُرَ عِنْدَهُ الصَّخَبُ فَارْتَفَعَتْ الْأَصْوَاتُ وَأُخْرِجْنَا فَقُلْتُ لِأَصْحَابِي حِينَ أُخْرِجْنَا لَقَدْ أَمِرَ أَمْرُ ابْنِ أَبِي کَبْشَةَ إِنَّهُ يَخَافُهُ مَلِکُ بَنِي الْأَصْفَرِ

ابو الیمان شعیب زہری عبید ﷲ بن عبد ﷲ بن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ابوسفیان نے ان سے کہا کہ ہرقل نے بیت المقدس سے بلوا بھیج کر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نامہ گرامی منگوا کر پڑھا اور جب خط پڑھنے سے چھٹی ہوئی تو اس کے پاس شو روغوغا بڑھ گیا اور چلانے کی آوازیں آنے لگیں اور ہم لوگ جب باہر کردیئے گئے تو میں نے اپنے ایک ساتھی سے کہا کہ ابن ابی کبشہ یعنی رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا معاملہ اب فزوں تر ہوگیا ہے اور بنی اصغر یعنی شاہ روم آپ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ڈر رہا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = سرکار ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ایک ماہ کی مسافت تک کے رعب و دبدبہ سے مجھے مدد دی گئی ہے
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  229
ٹوٹل حدیث نمبر  2765


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment