Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:230, Total Hadith no: 2766

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي وَحَدَّثَتْنِي أَيْضًا فَاطِمَةُ عَنْ أَسْمَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَنَعْتُ سُفْرَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ أَبِي بَکْرٍ حِينَ أَرَادَ أَنْ يُهَاجِرَ إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَتْ فَلَمْ نَجِدْ لِسُفْرَتِهِ وَلَا لِسِقَائِهِ مَا نَرْبِطُهُمَا بِهِ فَقُلْتُ لِأَبِي بَکْرٍ وَاللَّهِ مَا أَجِدُ شَيْئًا أَرْبِطُ بِهِ إِلَّا نِطَاقِي قَالَ فَشُقِّيهِ بِاثْنَيْنِ فَارْبِطِيهِ بِوَاحِدٍ السِّقَائَ وَبِالْآخَرِ السُّفْرَةَ فَفَعَلْتُ فَلِذَلِکَ سُمِّيَتْ ذَاتَ النِّطَاقَيْنِ

عبید ﷲ ابواسامہ ہشام عروہ حضرت فاطمہ الزہرا حضرت اسماء رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے حضرت صدیق اکبر کے گھر میں اس وقت کھانا تیار کیا جب آپ مدینہ کی جانب ہجرت کا ارادہ کر چکے تھے مجھے آپ کے کھانے اور پانی کے برتن باندھنے کے لئے کوئی چیز نہیں ملی جس سے میں باندھ دیتی تو میں نے صدیق اکبر سے کہا ﷲ کی قسم اس کے باندھنے کے لئے سوائے میرے کمر بند کے اور کوئی چیز نہیں ملی تو صدیق اکبر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تم اس کمر بند کے دو ٹکڑےکرکے ایک سے پانی کا برتن اور دوسرے سے ناشتہ دان باندھ دو چناچہ میں نے ایسا ہی کیا اور اسی لئے میرا نام دو کمر بند والی پڑ گیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = جہاد میں زاد راہ لے جانے کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  230
ٹوٹل حدیث نمبر  2766


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment