کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
کیا امام جس قدر لوگ موجودہیں ان ہی کے ساتھ نماز پڑھ لے؟۔
حدیث نمبر
636
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ الصَّلَاةَ مَعَکَ وَکَانَ رَجُلًا ضَخْمًا فَصَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَاهُ إِلَی مَنْزِلِهِ فَبَسَطَ لَهُ حَصِيرًا وَنَضَحَ طَرَفَ الْحَصِيرِ فَصَلَّی عَلَيْهِ رَکْعَتَيْنِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آلِ الْجَارُودِ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی قَالَ مَا رَأَيْتُهُ صَلَّاهَا إِلَّا يَوْمَئِذٍ
آدم، شعبہ، انس بن سیرین، انس روایت کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک شخص نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں معذور ہوں آپ کے ہمراہ نماز نہیں پڑھ سکتا اور وہ فربہ آدمی تھا اس کے بعد اس نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا تیار کیا اور آپ کو اپنے مکان میں بلایا اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھی اتنے میں آل جارود میں سے ایک شخص نے انس سے پوچھا کہ کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز چاشت پڑھا کرتے تھے انس نے کہا کہ میں نے سوائے اس دن کے کبھی آپ کو پڑھتے نہیں دیکھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment