کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
اگر کھانا آجائے اور نماز کی اقامت ہوجائے۔
حدیث نمبر
639
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَ عَشَائُ أَحَدِکُمْ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَائِ وَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْهُ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَهُ الطَّعَامُ وَتُقَامُ الصَّلَاةُ فَلَا يَأْتِيهَا حَتَّی يَفْرُغَ وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَائَةَ الْإِمَامِ وَقَالَ زُهَيْرٌ وَوَهْبُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ عَلَی الطَّعَامِ فَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ وَإِنْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ قَالَ أبَُوْ عَبْدِ اللهِ وَحَدَّثنَِيْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ وَهْبِ بْنِ عُثْمَانَ وَوَهْبٌ مَدِينِيٌّ
عبید،ابن اسمعیل، ابواسامہ، نافع، ابن عمر، روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا کھانا سامنے رکھ دیا جائے اور نماز کی اقامت بھی ہوجائے تو پہلے کھانا کھا لے اور جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اس سے فارغ نہ ہو جائے- ابن عمر کی عادت تھے کہ جب ان کے سامنے کھانا رکھ دیا جاتا اور جماعت بھی کھڑی ہو جاتی تو جب تک کھانے سے فارغ نہ ہو لیتے نماز میں نہ آتے حالانکہ وہ یقینا امام کی قرائت سنتے تھے اور زہیر اور وہب بن عثمان نے یہ سند موسی بن عقبہ نافع ابن عمر سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانے پر بیٹھ گیا ہو تو جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اپنے اشتہا اس سے پوری کرلے اگرچہ جماعت کھڑی ہو گئی ہو امام بخاری نے کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن منذر نے وہب بن عثمان سے روایت کیا اور وہب مدینہ کے رہنے والے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment