کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب دو نمازی ہوں تو مقتدی امام کے دائیں طرف اس کے برابر کھڑا ہو
حدیث نمبر
662
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ نَامَ ثُمَّ قَامَ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی خَمْسَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ نَامَ حَتَّی سَمِعْتُ غَطِيطَهُ أَوْ قَالَ خَطِيطَهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، سعید بن جبیر، ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ میں اپنی خالہ میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے گھر میں ایک شب رہا تو میں نے دیکھا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز مسجد سے پڑھ کر تشریف لائے اور چار رکعتیں آپ نے پڑھیں پھر سو رہے اس کے بعد اٹھے اور نماز پڑھنے کھڑے ہوئے تو میں آیا اور آپ کے بائیں کھڑا ہو گیا آپ نے مجھے اپنی داہنی جانب کر لیا پھر آپ نے پانچ رکعتیں پڑھیں پھر دو رکعتیں پڑھیں اس کے بعد آپ سو رہے یہاں تک کہ میں نے آپ کے خراٹے کی آواز سنی اس کے بعد آپ نماز فجر کے لئے باہر تشریف لے گئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment