Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:680


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب امام نماز میں روئے
حدیث نمبر
680
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِکَ لَمْ يُسْمِعْ النَّاسَ مِنْ الْبُکَائِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ قَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ قُولِي لَهُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِکَ لَمْ يُسْمِعْ النَّاسَ مِنْ الْبُکَائِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ إِنَّکُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ قَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ مَا کُنْتُ لِأُصِيبَ مِنْکِ خَيْرًا
اسماعیل، مالک بن انس، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ ام المومنین روایت کرتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی علیہ وسلم نے اپنے (اخیر) مرض میں فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ سے کہا کہ ابوبکر جب آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے کے سبب سے لوگوں کو (اپنی قرات) نہ سنا سکیں گے لہذا آپ عمر کو حکم دیجیے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھاییں پھر آپ نے فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں حفصہ سے کہا کہ تم آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کرو کہ ابوبکر جب آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے کے سبب سے لوگوں کو (اپنی قرات) نہ سنا سکیں گے لہذا آپ عمر کو حکم دیجیے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تو حفصہ نے ایسا ہی کیا اس پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم تو حضرت یوسف کی (اغوا کرنے والی) عورتوں کی طرح معلوم ہوتی ہو ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ پس حفصہ نے حضرت عائشہ سے کہا کہ میں نے کبھی تم سے کوئی (بھی) بھلائی نہ پائی



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment