Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:689


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
اگر کوئی شخص امام کے بائیں طرف کھڑا ہو اور امام اس کو اپنے پیچھے سے اپنے دائیں طرف لے آئے تو اس کی نماز صحیح ہو جائے گی
حدیث نمبر
689
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسِي مِنْ وَرَائِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی وَرَقَدَ فَجَائَهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ وَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
قتیبہ بن سعید، داؤد، عمرو بن دینار، کریب، (ابن عباس کے آزاد کردہ غلام) ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک شب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ہمراہ نماز تہجد پڑھی تو میں ناواقفیت کی وجہ سے آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے میرا سر میرے پیچھے سے پکڑ کر مجھے اپنی داہنی جانب کرلیا اور آپ نے نماز پڑھی اور سورہے پھر آپ کے پاس موذن آیا تو آپ نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہو گئے اور وضو نہیں کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment