کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
تکبیر تحریمہ کے واجب ہونے اور نماز شروع کرنے کا بیان
حدیث نمبر
696
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ قَالَ خَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ فَصَلَّی لَنَا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا مَعَهُ قُعُودًا ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ إِنَّمَا الْإِمَامُ أَوْ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، انس بن مالک، روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے تو کچھ بدن آپ کا چھل گیا اس وجہ نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی تو ہم نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ بیٹھ کر نماز پڑھی جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا کہ امام اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو جب وہ سر اٹھا ئے تو تم بھی اٹھاؤ اور جب وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment