کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
دونوں ہاتھوں کے اٹھانے کا بیان جب تکبیر تحریمہ کہے اور جب رکوع کرے اور جب رکوع سے سر اٹھائے
حدیث نمبر
699
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی يَکُونَا حَذْوَ مَنْکِبَيْهِ وَکَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ حِينَ يُکَبِّرُ لِلرُّکُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِکَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ وَيَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي السُّجُودِ
محمد بن مقاتل، عبدﷲ بن مبارک، یونس، زہری، سالم بن عبدﷲ ، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نماز میں اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں شانوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب آپ رکوع کے لئے تکبیر کہتے یہی (اس وقت بھی) کرتے اور یہی جب آپ رکوع سے اپنا سر اٹھا تے اس وقت بھی کرتے اور سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے (لیکن) سجدہ میں آپ یہ عمل نہ کرتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment