کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
تکیبر تحریمہ میں ہاتھوں کو کہاں تک اٹھائے۔
حدیث نمبر
701
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ التَّکْبِيرَ فِي الصَّلَاةِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُکَبِّرُ حَتَّی يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْکِبَيْهِ وَإِذَا کَبَّرَ لِلرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَهُ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَعَلَ مِثْلَهُ وَقَالَ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِکَ حِينَ يَسْجُدُ وَلَا حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبدﷲ بن عمر، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے نماز میں تکبیر شروع کی، تو تکبیر کہتے وقت آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اتنے اٹھائے کہ ان کو اپنے دونوں شانوں کے برابر کر لیا اور جب آپ نے رکوع کے لئے تکبیر کہی، تب بھی اسی طرح کیا اور جب ( سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ) کہا تب بھی اس طرح کیا اور (رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ) بھی کہا اور یہ بات آپ سجدہ کرتے وقت نہ کرتے تھے اور نہ اس وقت جب سجدے سے اپنا سر اٹھاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment