کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
تکبیر تحریمہ کے بعد کیا پڑھا جائے؟
حدیث نمبر
707
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْکُتُ بَيْنَ التَّکْبِيرِ وَبَيْنَ الْقِرَائَةِ إِسْکَاتَةً قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ هُنَيَّةً فَقُلْتُ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِسْکَاتُکَ بَيْنَ التَّکْبِيرِ وَالْقِرَائَةِ مَا تَقُولُ قَالَ أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ کَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ الْخَطَايَا کَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ
موسیٰ بن اسمعیل، عبد الواحد بن زیاد، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تکبیر اور قرآت کے درمیان میں کچھ سکوت فرماتے تھے (ابوزرعہ کہتے ہیں) مجھے خیال ہوتا ہے کہ ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا تھوڑی دیر، تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، تکبیر اور قرأت کے مابین سکوت کرنے میں آپ کیا پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا میں پڑھتا ہوں اے ﷲ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان میں ایسا فصل کردے جیسا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان میں کر دیا ہے، اے ﷲ! مجھے گناہوں سے پاک کردے، جیسے صاف کپڑا میل سے پاک صاف کیا جاتا ہے، اے ﷲ! میرے گناہوں کو پانی اور برف اور اولہ سے دھو ڈال-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment