Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:816


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
بچوں کے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
816
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْکَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ فَأَکَلَ مِنْهُ فَقَالَ قُومُوا فَلِأُصَلِّيَ بِکُمْ فَقُمْتُ إِلَی حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لَبِثَ فَنَضَحْتُهُ بِمَائٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْيَتِيمُ مَعِي وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ
اسمٰعیل، مالک، اسحٰق بن عبد ﷲ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے کیلئے جو انہوں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیلئے تیار کیا تھا بلایا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا اور فرمایا کہ کھڑی ہو جا تاکہ میں تمہیں نماز پڑھادوں، تو میں اپنی ایک چٹائی کی طرف کھڑا ہوگیا جو کثرت استعمال سے سیاہ ہوگئی تھی، اور اس کو میں نے اپنی سے صاف کیا، پھر رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایک بچہ میرے ہمراہ تھا اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑے ہوئی، پس آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے ساتھ دورکعت نماز پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment