کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
رات کے وقت اور اندھیرے میں عورتوں کے مسجد جانے کا بیان
حدیث نمبر
822
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النِّسَائَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُنَّ إِذَا سَلَّمْنَ مِنْ الْمَکْتُوبَةِ قُمْنَ وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ صَلَّی مِنْ الرِّجَالِ مَا شَائَ اللَّهُ فَإِذَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ الرِّجَالُ
عبد ﷲ بن محمد، عثمان بن عمر، یونس، زہری، ہند بنت حارث، حضرت ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بتایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عورتیں جب فرض کا سلام پھیرتی تھیں، تو فورا کھڑی ہو جاتیں تھیں اور رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور وہ مرد جو نماز پڑھتے ہوتے تھے، جتنی دیر ﷲ چاہتا تھا، ٹھہر جاتے تھے، پھر جب رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے تو سب مرد بھی کھڑے ہو جاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment