Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:852


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
جو جمعہ میں شریک نہ ہوں، یعنی بچے اور عورتیں وغیرہ، تو کیا ان لوگوں پر بھی غسل واجب ہے جن پر جمعہ واجب ہے
حدیث نمبر
852
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَتْ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ تَشْهَدُ صَلَاةَ الصُّبْحِ وَالْعِشَائِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهَا لِمَ تَخْرُجِينَ وَقَدْ تَعْلَمِينَ أَنَّ عُمَرَ يَکْرَهُ ذَلِکَ وَيَغَارُ قَالَتْ وَمَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْهَانِي قَالَ يَمْنَعُهُ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَمْنَعُوا إِمَائَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ
یوسف بن موسیٰ، ابواسامہ، عبید ﷲ بن عمر، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی ایک عورت فجر اور عشاء کی نماز کیلئے مسجد میں جماعت میں شریک ہوتی تھی، تو اس سے کہا گیا کہ تم کیوں باہر نکلتی ہو، جب کہ تمہیں معلوم ہے کہ عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اس کو برا سمجھتے ہیں اور انہیں اس پر غیرت دلائی جاتی ہے، تو اس عورت نے کہا کہ پھر انہیں کون سی چیز اس بات سے روکتی ہے کہ وہ مجھے اس منع کریں، لوگوں نے کہا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان انہیں اس سے مانع ہے کہ ﷲ کی لونڈیوں کی مسجدوں سے نہ روکو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment