Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:866


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
جب اذان کی آواز سنے تو امام منبر پرجواب دے
حدیث نمبر
866
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَی الْمِنْبَرِ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ قَالَ مُعَاوِيَةُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ وَأَنَا فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ وَأَنَا فَلَمَّا أَنْ قَضَی التَّأْذِينَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی هَذَا الْمَجْلِسِ حِينَ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ يَقُولُ مَا سَمِعْتُمْ مِنِّي مِنْ مَقَالَتِي
محمدبن مقاتل، عبد ﷲ ، ابوبکر بن عثمان بن سہل بن حنیف، ابومامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ  موذن  نے اذان کہی تو میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو منبر پر ہی جواب دیتے ہوئے سنا، چناچہ موذن نے اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ کہا، تو معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بھی للَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ کہا- پھر موذن نے أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہا تو معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا وَأَنَا (یعنی میں بھی) پھر موذن نے کہا أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ  ، تو معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا وَأَنَا (یعنی میں بھی) جب اذان ختم ہوگی تو معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس جگہ پر  موذن  کے اذان دیتے وقت وہ چیز سنی، جو تم نے مجھ کو کہتے ہوئے سنا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment