کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وتر کا بیان
باب
ان روایتوں کا بیان جو وتر کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر
936
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَام صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُکُمْ الصُّبْحَ صَلَّی رَکْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّی وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ يُسَلِّمُ بَيْنَ الرَّکْعَةِ وَالرَّکْعَتَيْنِ فِي الْوِتْرِ حَتَّی يَأْمُرَ بِبَعْضِ حَاجَتِهِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، نافع و عبد ﷲ بن دینار، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے رات کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات کی نماز دو رکعتیں ہیں جب تم میں سے کسی شخص کو صبح ہو جانے کا خطرہ ہو تو ایک رکعت اور پڑھ لے جو اس کی پڑھی ہوئی نماز کو طاق بنادے گی اور نافع سے روایت ہے کہ عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ایک رکعت اور دو رکعتوں کے درمیان سلام پھیرتے تھے اور اپنی بعض ضرورتوں کا حکم دیتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment