Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:938


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وتر کا بیان
باب
ان روایتوں کا بیان جو وتر کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر
938
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَنْصَرِفَ فَارْکَعْ رَکْعَةً تُوتِرُ لَکَ مَا صَلَّيْتَ قَالَ الْقَاسِمُ وَرَأَيْنَا أُنَاسًا مُنْذُ أَدْرَکْنَا يُوتِرُونَ بِثَلَاثٍ وَإِنَّ کُلًّا لَوَاسِعٌ أَرْجُو أَنْ لَا يَکُونَ بِشَيْئٍ مِنْهُ بَأْسٌ
یحییٰ بن سلیمان، عبد ﷲ بن وہب، عمروبن حارث، عبدالرحمن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن قاسم، قاسم بن محمد، عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات کی نماز دو، دو رکعت ہے، پھر جب تو نماز سے فارغ ہونے کا ارادہ کرے تو ایک رکعت پڑھ لے جو تیری تمام نماز کو وتر بنا دے گا، اور قاسم نے کہا کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالا لوگوں کو تین رکعتیں وتر پڑھتے دیکھا اور دونوں صورتیں میرے خیال میں جائز ہیں، مجھے امید ہے کہ کوئی مضائقہ نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment