کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وتر کا بیان
باب
وتر کی ساعتوں کا بیان۔
حدیث نمبر
940
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَرَأَيْتَ الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ أُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَائَةَ فَقَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی وَيُوتِرُ بِرَکْعَةٍ وَيُصَلِّي الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَکَأَنَّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ قَالَ حَمَّادٌ أَيْ بسُرْعَةً
ابوالنعمان، حماد بن زید، انس بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ بتائیے کیا میں فجر کی نماز کی پہلی دو رکعتوں میں طویل قرات کروں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو دو رکعت نماز پڑھتے تھے اور ایک رکعت کے ذریعہ اس کو طاق بنا لیتے، اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعتیں نماز پڑھتے، گویا اذان آپ کے کان میں ہو رہی ہے، حماد نے کہا یعنی جلدی (پڑھ لیتے تھے)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment