کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
مدینہ کے محلوں کا بیان۔
حدیث نمبر
1756
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ سَمِعْتُ أُسَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَی إِنِّي لَأَرَی مَوَاقِعَ الْفِتَنِ خِلَالَ بُيُوتِکُمْ کَمَوَاقِعِ الْقَطْرِ تَابَعَهُ مَعْمَرٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ کَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ
علی، سفیان، ابن شہاب، عروہ، اسامہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم مدینہ کے ایک اونچے مکان (محل) پر چڑھے تو آپ نے فرمایا کیا تم دیکھتے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں میں تمہارے گھروں کے درمیان فتنوں کی جگہ دیکھ رہا ہوں، جس طرح بارش کے قطروں کے گرنے کی جگہ معمر اور سلیمان کثیر نے زہری سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment