Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1948


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو گوشت بیچنے والے اور قصاص کے متعلق منقول ہیں۔
حدیث نمبر
1948
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي شَقِيقٌ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُکْنَی أَبَا شُعَيْبٍ فَقَالَ لِغُلَامٍ لَهُ قَصَّابٍ اجْعَلْ لِي طَعَامًا يَکْفِي خَمْسَةً فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَإِنِّي قَدْ عَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ فَدَعَاهُمْ فَجَائَ مَعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَأْذَنْ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ يَرْجِعَ رَجَعَ فَقَالَ لَا بَلْ قَدْ أَذِنْتُ لَهُ
عمرو بن حفص، حفص، اعمش، شقیق، ابن مسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ایک انصاری جن کی کنیت ابوشعیب تھی آئے اور اپنے غلام سے جو قصاب تھا کہ کہ میرے لئے کھانا تیار کر جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو، میں چاہتا ہوں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں مجھے آپ کے چہرے سے بھوک کا اثر معلوم ہوا چناچہ ان لوگوں کو بلایا گیا تو ان کے ساتھ ایک آدمی اور بھی آگیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص میرے ساتھ آ گیا ہے اگر تم چاہو تو اسے بھی اجازت دو اگر تم چاہتے ہو کہ واپس ہو جائے تو لوٹ جائے انہوں نے کہا کہ نہیں بلکہ میں اسے بھی اجازت دیتا ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment