Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:207, Total Hadith no: 2743

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسِ لَيَالٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ وَلَا نُرَی إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَکَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَکُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ وَسَعَی بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ قَالَتْ عَائِشَةُ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا فَقَالَ نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ قَالَ يَحْيَی فَذَکَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ فَقَالَ أَتَتْکَ وَاللَّهِ بِالْحَدِيثِ عَلَی وَجْهِهِ

عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، یحییٰ بن سعید، عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے پچیس ذی قعدہ کو روانہ ہوئے ہم کو صرف حج کا خیال تھا لیکن جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان فرمایا جس شخص کے ہمراہ قربانی نہ ہو اور وہ کعبہ کا طواف اور کوہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر چکا ہو تو احرام کھولدے- حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ قربانی والے دن ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا- تو میں نے پوچھا کہ یہ کیسا گوشت ہے؟ کہا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیبیوں کی طرف سے قربانی کی ہے مشہور راوی یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث قاسم بن محمد بن ابی بکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کی تو انہوں نے ﷲ کی قسم حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے یہ حدیث تم سے بالکل ٹھیک بیان کی ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = اخیر مہینے میں نکلنے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  207
ٹوٹل حدیث نمبر  2743


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment