Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:234, Total Hadith no: 2770

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجْنَا وَنَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ نَحْمِلُ زَادَنَا عَلَی رِقَابِنَا فَفَنِيَ زَادُنَا حَتَّی کَانَ الرَّجُلُ مِنَّا يَأْکُلُ فِي کُلِّ يَوْمٍ تَمْرَةً قَالَ رَجُلٌ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ وَأَيْنَ کَانَتْ التَّمْرَةُ تَقَعُ مِنْ الرَّجُلِ قَالَ لَقَدْ وَجَدْنَا فَقْدَهَا حِينَ فَقَدْنَاهَا حَتَّی أَتَيْنَا الْبَحْرَ فَإِذَا حُوتٌ قَدْ قَذَفَهُ الْبَحْرُ فَأَکَلْنَا مِنْهُ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ يَوْمًا مَا أَحْبَبْنَا

صدقہ عبدہ ہشام وہب حضرت جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم تین سو آدمی جہاد کے لئے روانہ ہوئے اور ہم سب لوگ اپنا اپنا زاد راہ اپنے کندھوں پر لادے ہوئے تھے چناچہ تھوڑے دنوں بعد جب وہ زاد راہ ختم ہوگیا اور ایک ایک آدمی صرف ایک ایک چھوہارے پر گزر کرنے لگا تو ایک آدمی نے کہا اے ابوعبد ﷲ! ایک چھوہارے سے آدمی کا بھلا کیا ہوتا ہے تو انہوں نے جواب دیا ہم نے اس ایک چھوہارے کی اس وقت قدر جانی جب وہ بھی یہمارے پاس نہ رہا یہاں تک کہ جب ہم دریا کے کنارے پہنچے تو اچانک دریا نے ایک مچھلی باہر نکال پھینکی اور ہم نے اٹھارہ دن تک اس میں سے جتنا چاہا کھایا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = اپنے کندھوں پر زاد راہ لاد کر لے جانے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  234
ٹوٹل حدیث نمبر  2770


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment