Saturday, March 19, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:216, Total Hadith no: 2752

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَقَدْ أَتَانِي الْيَوْمَ رَجُلٌ فَسَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ مَا دَرَيْتُ مَا أَرُدُّ عَلَيْهِ فَقَالَ أَرَأَيْتَ رَجُلًا مُؤْدِيًا نَشِيطًا يَخْرُجُ مَعَ أُمَرَائِنَا فِي الْمَغَازِي فَيَعْزِمُ عَلَيْنَا فِي أَشْيَائَ لَا نُحْصِيهَا فَقُلْتُ لَهُ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لَکَ إِلَّا أَنَّا کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَسَی أَنْ لَا يَعْزِمَ عَلَيْنَا فِي أَمْرٍ إِلَّا مَرَّةً حَتَّی نَفْعَلَهُ وَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَنْ يَزَالَ بِخَيْرٍ مَا اتَّقَی اللَّهَ وَإِذَا شَکَّ فِي نَفْسِهِ شَيْئٌ سَأَلَ رَجُلًا فَشَفَاهُ مِنْهُ وَأَوْشَکَ أَنْ لَا تَجِدُوهُ وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا أَذْکُرُ مَا غَبَرَ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا کَالثَّغْبِ شُرِبَ صَفْوُهُ وَبَقِيَ کَدَرُهُ

عثمان جریر منصور ابووائل سے روایت کرتے ہیں کہ عبد ﷲ بن مسعود نے مجھ سے ایک دن کہا کہ آج میرے پاس ایک آدمی نے آکر مسئلہ پوچھا جس کا جواب میں نہ دے سکا اس نے کہا ہم اس شخص کے بارے میں کیا رویہ اختیار کریں جو ہتھیاروں سے لیس اور بالکل تندرست ہے وہ ہمارے رئیسوں کی معیت میں جہاد بھی کرتا ہے لیکن وہ ایسے احکام دیتا ہے جن کی ہم تعمیل نہیں کر سکتے ہیں میں نے اس کو جواب دیا بخدا میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ میں تمہیں کیا جواب دوں البتہ یہ سن لو کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ ہمیں ہر کام کا ایک دفعہ حکم دیتے اور اس کام کو ہم کرلیا کرتے اور بلا شک تم میں سے ہر شخص اس وقت تک اچھا رہے گا جب تک ﷲ تعالیٰ سے ڈرتا رہے گا اور جب کسی کے دل میں کوئی شبہ پیدا ہو تو اسکو چاہئے کہ وہ دوسرے آدمی سے دریافت کرلے جو اس کی تسلی کردے اور تم عنقریب ایسی اچھی صفات کے آدمیوں کو پاؤ گے اور قسم ہے اس معبود واحد کی جتنی دنیا گزر چکی ہے اس کی بابت میں کہتا ہوں کہ وہ ایک حوض کی طرح ہے جس کا صاف و شفاف پانی تو پی لیا گیا ہے اور اس کی گار باقی رہ گئی ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = امام کا لوگوں پر حسب استطاعت احکام واجب کرنے کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  216
ٹوٹل حدیث نمبر  2752


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment