کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب نمازکی تکبیر ہوجائے تو سوائے نماز کے اور کوئی نماز نہیں
حدیث نمبر
629
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِکٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ ح قَالَ و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُذ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ الْأَزْدِ يُقَالُ لَهُ مَالِکُ ابْنُ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا وَقَدْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَاثَ بِهِ النَّاسُ وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا الصُّبْحَ أَرْبَعًا تَابَعَهُ غُنْدَرٌ وَمُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ فِي مَالِکٍ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ وَقَالَ حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سَعْدٌ عَنْ حَفْصٍ عَنْ مَالِکٍ
عبدالعزیز بن عبدﷲ ، ابراہیم بن سعد، سعد، حفص بن عاصم، مالک بن بحنیہ، ح، عبدالرحمن بن اسد، شعبہ، سعد بن ابراہیم، حفص بن عاصم، عبدﷲ بن مالک بن بحینہ، روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دو رکعت نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ نماز کی اقامت ہوچکی تھی تو جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوئے تو لوگ آپ کے گرد جمع ہوگئے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ صبح کی چار رکعتیں ہیں کیا صبح کی چار رکعتیں ہیں اور مالک کی حدیث میں غندر اور معاذ نے شعبہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور ابن اسحق نے سعد حفص عبدﷲ بن نحینہ سے روایت کیا اور حماد نے کہا کہ ہم سے سعد نے حفص سے انہوں نے مالک سے روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment