کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
علم وفضل والا امامت کا زیادہ مستحق ہے
حدیث نمبر
646
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمْ يَخْرُجْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَذَهَبَ أَبُو بَکْرٍ يَتَقَدَّمُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ فَلَمَّا وَضَحَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا کَانَ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وَضَحَ لَنَا فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ إِلَی أَبِي بَکْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ وَأَرْخَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِجَابَ فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ حَتَّی مَاتَ
ابومعمر، عبدالوارث، عبدالعزیز، انس، روایت کرتے ہیں کہ مرض وفات میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تیں دن باہر نہیں نکلے ایک دن نماز کی اقامت ہوئے اور ابوبکر آگے بڑھنے لگے اتنے میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اقامت ہوئی اور ابوبکر آگے بڑہنے لگے اتنے میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پردہ کو پکڑا اور ان کو اٹھایا پس نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ نظر آتے ہی ہمارے سامنے ایسا خوش کن منظر آگیا کہ اس سے زیادہ کبھی میسر نہ آیا تھا پھر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے ابوبکر کو اشارہ کیا کہ آگے بڑھ جائیں اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پردہ گرا دیا پھر آپ کو قدرت نہ ہوئی یہاں تک کہ آپ کی وفات ہو گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment